اسلام آباد، چوری کی6وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،قیمتی اشیاء اورتین گاڑیوں سے محروم

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

اتوار 28 مئی 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء)وفاقی دارالحکومت میں چوری،ڈکیتی اورقفل شکنی کی6وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی ،قیمتی اشیااورتین گاڑیوں سے محروم ہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ پولی کلینک ہسپتال کی پارکنگ سے شہری زاہدخالدعباس کی ایف ایکس گاڑی نمبر8384جے ایم نامعلوم چورچرالے گیا۔

تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین ٹومیں واقع مسجدکی پارکنگ سے شہری فہدریاض کی کلٹس کارنمبر560بی وی چوری ہوگئی۔تھانہ سبزی منڈی کے ایریاسیکٹرآئی ٹین ون کے رہائشی محمدنصیرنے پولیس کوبتایاکہ نامعلوم چورمدعی کے گھرکے سامنے کھڑی کرولاجی ایل آئی گاڑی نمبر0775ایل ڈبلیواوچوری کرکے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ عرفان حیدر نے سیکرٹریٹ پولیس کوبتایاکہ بری امام سے نامعلوم چورمدعی کی گاڑی میں سے قیمتی کیمراچوری کرکے لے گیاہے۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے سبزی فروش شہزادشمیم احمدنے بتایاکہ مدعی کے ٹھیہ پر ملزمان سیدحماد،مظاہرحسین اوریاسین وغیرہ نے قبضہ کرتے ہوئے پندرہ بوریاں آلوپیازچوری کرلئے ہیں۔جھنگی سیداں کے موبائل فون شاپ کے مالک ملک امان نے نون پولیس کوبتایاکہ مدعی مقدمہ اپنی دکان بندکرکے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے مدعی سے سات موبائل فون اوررقم چھین لئے اورفرارہوگئے۔۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔