رمضان بازاروں میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں ۔نادرچٹھہ

اتوار 28 مئی 2017 20:21

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنرملتان نادرچٹھہ نے کہاہے کہ ضلع میں قائم تمام رمضان بازاروں میں روزہ داروں کی سہولت کے لئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں ۔شہریوں کے بے پناہ رش کومدنظررکھتے ہوئے اشیائے خورونوش اورسبزیوں سمیت تمام ائٹمز کاسٹاک دگناکردیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ایئرکنڈیشنڈرمضان بازاروں کاتجربہ انتہائی کامیاب رہاہے ۔

تمام روزہ داروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کوسراہاہے ۔تما م ضلع افسران کورمضان بازاروں میں تعینات کرکے ایک ایک سٹال کی کڑی نگرانی کاحکم دیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کامعائنہ اوررمضان بازاروں کادورہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ آصف رضابھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنادرچٹھہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرروزہ داروں کوریلیف دینے کیلئے تمام بازاروں اورعام مارکیٹ میں ناجائزمنافع خوروں پرکڑاہاتھ ڈالاجارہاہے۔رمضان بازارلگانے کامقصد عوام کو ان کی دہلیز پراشیائے ضروریہ کاسامان فراہم کرناہے۔نادرچٹھہ نے کہاکہ وہ پورارمضان علی الصبح سبزی منڈی کاروزانہ دورہ کرکے سبزیوں اورپھلوں کی نیلامی کا معائنہ کریں گے تاکہ منڈی سے ہی سستی اشیاء خوردونوش پورے شہرمیں فراہم کی جاسکیں ۔

انہوںنے کہاکہ شہرمیں قائم کئے گئے 13رمضان بازاروں میں سیکورٹی ،پارکنگ اورٹریفک پلان سمیت تمام انتظامات موثربنائے جارہے ہیں ۔رمضان بازاروں میں خواتین کے لئے علیحدہ کائونٹراوربچوں کیلئے جھولوں سمیت میڈیکل کیمپس اورنجی کمپنیوں کے سستے سٹال بھی قائم کئے گئے ہیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنرنے شمس آبادرمضان بازار ،مدنی چوک اورنواب پورروڈ رمضان بازار کادورہ کیا اورانتظامات کو مزیدبہترکرنے کی ہدایت کی ۔