حکومت کے تاریخی اور عوامی بجٹ نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں،مسزشہناز سلیم

اتوار 28 مئی 2017 20:21

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) ایم این اے مسز شہناز سلیم نے کہا کہ امسال کا بجٹ تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ مین خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات میں ترقیاتی کاموں کے لیے خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں تعلیم ، فنی تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بھی سہولیات میسر ہونگی ،ہائر ایجوکیشن یوتھ فیسیٹول کے لیے 20ارب ، ملکی تاریخ میں بھی وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبوں کا بجٹ بھی 10کھرب سے زایا دہ سے رکھے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اے پی پی کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم پی اے مسز نجمہ ارشد نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس ملک کے تعلیم کی شرح پر ہوتا ہے موجودہ حکومت نہ صرف تعلیم پالیسیاں مرتب کر رہی ہے بلکہ طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ، پیف سکالر شپ، انٹر نشپ جیسی بے شمار سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور دل لگا تعلیم حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :