ملتان ۔ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کوروکنے کیلئے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کر دیئے گئے

اتوار 28 مئی 2017 20:21

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر شہر بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں دکانوں ،ہوٹلوں اور بازاروں میں چھا پے مار کر گراں فروشی کے الزام میں 3افراد گرفتار کر کے مختلف دکانداروں کو 50 ہزار روپے سے زائد کے جر مانے کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران جعلی جوس فیکٹری بھی پکڑ لی اور ہزاروں لیٹر تیار جوس قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کی جانب سے تمام مجسٹریٹس کو موقع پر ملزموں کی 3دن کے لئے گرفتاری کے خصوصی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں ۔نادر چٹھہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر سخت قانو نی کارروائی کے احکامات دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے با برکت مہینے میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی تجوریاں بھر نے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو عید پر جیل کی سیر کرائے بغیر انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :