میپکوصارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے ٹال فری نمبرجاری کردیاگیا

اتوار 28 مئی 2017 20:21

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)حکومت کی ہدایت پرمیپکوصارفین کی شکایات کے ازالہ کے لیے ٹال فری نمبرجاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پرمیپکونے رحیم یارخان سمیت ریجن بھرکے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لیے ٹال فری کی سہولت متعارف کروادی ہے میپکوکے زیرانتظام رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے 13اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، لیہ، لودھراں، راجن پور ، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال اوربہاولنگرکے صارفین بجلی کی بندش یاٹرانسفارمرکی خرابی کی صورت میں میپکوکے ٹال فری نمبر0800-63726پراطلاع دی جاسکتی ہے ٹال فری نمبرپرموصول ہونے والی شکایات متعلقہ افسران کوبذریعہ ایس ایم ایس یاای میل بھجوائی جائیں گی اورفوری شکایات کاازالہ کیاجائے گااس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت ریجن بھرکے افسران اورضلعی حکومتوں کوٹال فری نمبربارے آگاہ کردیاگیاہے جنہوں نے دفاترمیں ٹال فری نمبرآویزاں کرناشروع کردئیے ہیں۔