سیالکوٹ ۔ یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقاریب

اتوار 28 مئی 2017 20:21

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین یونین کونسل بونکن میاں شاہد پرویز ، سابق ناظم یونین کونسل کریم پورہ چوہدری فہیم نواز اور دیگر نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ہاؤس پیر س روڈ پر یوم تکبیر کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام ، ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) ادریس احمد باجوہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی شاہ ، نصرت جمشید ملک سمیت دیگر قائدین نے کیک کاٹا اور یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا ۔