عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،ارمغان سبحانی

اتوار 28 مئی 2017 20:21

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی اپنا مشن ہے اور اس مشن کو اپنا منشور بنا کر سیاست کو فروغ دے رہے ہیں عوام کی خدمت کے لیے وریو خاندان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چونڈہ میںگیلانی برادارن کی طرف سے سید نذیر حسین گیلانی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستانی عوام کے حقیقی لیڈر اور راہنما ہیں جنہوں نے بحرانوں کے باوجود ملک سے دہشت گردی، بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک کو سی پیک جیسے منصوبہ کی تکمیل شروع کروا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہیں محمد نواز شریف واحد سیاسی قیادت ہیں جو دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کر ملک کی تعمیروترقی میں اہم رول ادا کر سکیں، اس موقع پر میزبان سید نذیر حسین گیلانی، سید توقیر حیدر گیلانی و دیگرنے وریو خاندان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔