شدیدگرمی اوربجلی کی آنکھ مچولی سے روزہ دارو بے حال ہو گئے

اتوار 28 مئی 2017 20:21

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) گزشتہ چندروز سے جاری گرمی کی شدیدلہر نے اتوارکے روزبھی ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔اتوارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.5اورکم سے کم 32.0سینٹی گریڈٖریکارڈکیاگیا۔ماہ رمضان کے آغاز کااتوارکے روز پہلے روزے کی وجہ سے روزے داروں کو لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شدیدگرمی کے باعث دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔دن بھر سڑکیںسنسان تھیں لوگ اپنے گھروںمیں دبکے رہے۔

(جاری ہے)

6بجے کے بعد افطاری کے لئے مختلف دکانوںپرخریداروں کاہجوم دکھائی دیا۔رمضان بازاروںمیں بھی وہ رونق دیکھنے میں نہیں آئی جس کی توقع کی جارہی تھی ۔اتوارکے چھٹی کے باوجودان بازاروں میں رش معمول سے کم رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر اگلے چند روز جاری رہے گی تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کے بعض علاقوں میں گرج چمک اورگردآلودہوائوں کاامکان ہے۔اتوارکے روزملتان میں صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب49فیصداورشام 5بجی20فیصدتھا۔آج پیرکے روزملتان میں سورج صبح 5بجکر12منٹ پرطلوع اورشام 7بجکر10منٹ پرغروب ہوگا۔