ماہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور نیکیوں کا مبارک مہینہ ہے ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اپنی بخشش کا سامان کیا جائے

آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن کا آمد رمضان سیمینار سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور نیکیوں کا مبارک مہینہ ہے ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اپنی بخشش کا سامان کیا جائے۔ وہ اپنے دفتر میں آمد رمضان سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس میں گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، ، صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد،زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں تاجر برادری اور دکاندار گرانفروشی سے اجتناب کرے لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کے حوالے سے ریلیف مہیا کیا جائے اور مہنگائی کرنے سے دور رہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں صبر برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے اپنے ایمان اور عقیدے کی مضبوطی کیلئے اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع ہوکر خلوص نیت کے ساتھ عبادات کی جائیں۔ نماز روزہ ، تلاوت اور تراویح کیلئے خشوع اور خضوع کے ساتھ اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر تمام مسلمانوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان میں احترام کرنا چاہئے اور احترام رمضان آرڈیننس پر بھی مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :