یوم تکبیر عالم اسلام کی سربلندی اور پاکستانی قوم کیلئے ایک عظیم دن ہے،ملکی سالمیت کے خلاف دشمن کے مزموم مقاصد خاک میں ملا دیںگے،قوم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریگی

مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں سردار شہزاد عاصی ، دلاور خان و دیگر کا یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں سردار شہزاد عاصی ، دلاور خان و دیگر نے کہا ہے کہ یوم تکبیر عالم اسلام کی سربلندی اور پاکستانی قوم کیلئے ایک عظیم دن ہے،ملکی سالمیت کے خلاف دشمن کے مزموم مقاصد خاک میں ملا دیںگے،قوم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کے زیراہتمام مقامی ہا میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مسلم لیگ کے رہنما?ں بدررفیق قریشی،حاجی عبدالسلام مغل ، ن لیگ تعلقہ 2کے صدر الہہ داد بوزدار ، پنو عاقل کے منظور شر ، لائرز فورم کے ڈویڑنل صدر ، ایڈوکیٹ یوسف خان ، یامین عباسی ، لیڈیز ونگ کی صدر فرح دیبا بلوچ ، یوتھ ونگ کے صدر آغا عارف درانی سمیت مرد و خواتین کارکنان و رہنما?ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے دس پا?نڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مقررین کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر وطن عزیز کی سرحدوں کے استحکام اور عوام کیلئے ایک باوقار قوم کی حیثیت سے زندگی کی شروعات کا دن ہے میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ اس ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے جدوجہد کی قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیالیکن ملک و قوم کے خلاف سازشیں کرنے والوں نے روز اول سے ترقی کی راہ روکنے کیلئے میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے خلاف جھوٹے اورمن گھڑت پروپیگنڈے کئے اور عوامی منڈیٹ کا قتل کر کے دو تھائی اکثریت سے وجود میں میں آنے والی حکومت کے وزیرعظم کو پابند سلاسل کیا اور جمہوری نظام کی دھجیاں اڑائی گئیںاگر ماضی میں مسلم لیگ(ن) کی حکومتوں کو مینڈیٹ کے مطابق قوم کی خدمت کا موقع دیاجاتا تو آج اس ملک کی عوام مسائل کے دلدل میں گھری نہ ہوتی ملک میں موٹر ویز کے جال بچھ چکے ہوتے،دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا،ملک میں پڑھے لکھے نوجوان آج اس ڈگریاں لیکردر در کے ٹھوکر اور سفارشیں نہ ڈھونڈ رہے ہوتے بلکہ ملک کی ترقی کیلئے اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہوتے اور ملک میں اندھیروں کے یہ راج نہ ہوتے انھوں نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے اور عالم اسلام میں مسلمانوں کی سربلندی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے میاں محمد نوازشریف نے تمام تر مشکلات،پابندیوں اور سختیوں کے باوجود 28مئی1998کو ایٹمی دھماکے کر کے محب وطن اور ملک کا حقیقی بیٹا ہونے کا ثبوت دیا قوم اس عظیم لیڈر پر فخر کرتی ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اس ملک کی ترقی کے ذامن ہیں دھرنوں،جلا? گھیرا? اور میوزیکل کنسرٹ کرنے والے اس قوم کا وقت اور پیسہ برباد کر رہے ہیں معاشرے کے نوجوانوں کو تہذیب اور اچھی تعلیم کے بجائے گالم گلوچ اور بے حیائی کا درس دے رہے ہیں ترقی کے دشمن ایک بار پھر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے سازشیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن قوم ترقی کے ساتھ سفر کرنے کیلئے نوازشریف کے بازو بن چکے ہیں سازشی عناصر مایوس اور نامراد ہوں گے ملک ترقی کی راہوں پر نان اسٹاپ رواں دواں رہے گا اور انشاللہ بہت جلد یہ ملک و قوم دنیا کے نقشے پر ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا تقریب میں میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی ،درازی عمر اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر کارکنوں نے یہ عزم کیا کہ وطن عزیز کے خلاف سازشیں کرنے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے ناپاک عزائم کو روکنے کیلئے میاںنواز شریف کے سپاہی حراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں خطابات میں مقررین نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے مرحوم سنیئر رہنما?ں عبدالرزاق عاصی اور حاجی مسرور لطیف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں سکھر سے ایک گلدستہ میاں نواز شریف کو پیش کیا جائیگا۔