سانگھڑ کے علاقے دھامرکھی میں شری گٴْرو دھیرج گِر کا تین روزہ میلا اختتام پذیر ہو گیا

ملک کے کونے کونے سے آئے ہندو برادی کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ‘ خصوصی دعائیں کی گئیں

اتوار 28 مئی 2017 20:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) سانگھڑ کے علاقے دھامرکھی میں شری گٴْرو دھیرج گِر کا تین روزہ میلا اختتام پذیر ،ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے ہندو برادی کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ، خوصی دعائیں ، تفصیلات کے مطابق علاقے دھامرکھی میں شری گٴْرو دھیرج گِر کی برسی تقریب منعقد کی گئی ، تین روزہ میلا بھی لگایا گیا ، میلے کے اختتامی تقریب میں سندہ بھر اور مٴْلک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں ہندو برادری کے مرد خواتین ، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی ، میلے کی تقریب سے پاکستان ہندو کا?نسل کے رہنما راجیس کمار ہرداسانی ، میلے کے منتظمین تامل داس ، نریش کمار ، ایڈوکیٹ سنیل کمار ، بھگت بھاگچند ،مہراج ایسر ، ارجن داس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندہ صوفیوں کی سرزمین ہے جہاں ذات پات ، رنگ نسل سے بالاتر ہوکر انسانیت سے محبت کا درس ملتا ہے ، سندہ میں مقیم ہندو برادی اپنے مذہبی تہوار جوش و خروش سے آزادانہ طریقے سے مناتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہندو برادی اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ مٴْلک اور قوم کی خدمت کرسیں، اپنے بچوں اور نوجوانوں کو نشہ آور چیزوں سے دور رکھیں ، انسانیت کی خدمت کا درس دیں ، انہوں نے کہا کہ کم و بیش چالیس سالوں سے گٴْرو دھیرج گِر کا تین روزہ میلا لگایا جاتا ہے اور اس موقع پر علاقہ مکین بہت تعاون کرتے ہیں ، میلے کے موقع پر سندہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے گلوکاروں نے بھجن سٴْنا کر محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا۔