ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان نے اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا، میر غلام دستگیر بادینی

اتوار 28 مئی 2017 20:13

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی نے کہاہے کہ قوم 28مئی کے ایٹمی دھماکوں کی 19 ویں سالگرہ منارہی ہے،ہر سال 28مئی کا دن پاکستان میں یوم تکبیر کے طور پرمنایا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا ے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 28مئی 1998ء کو پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان تاریخ میں ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔

انہوںنے کہا کہ ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑی سلسلے میں واقع قمبر پہاڑ کے دامن میں ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان نے اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر منایا جارہا ہے ۔اسی دن کے حوالے سے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ (ن م )

متعلقہ عنوان :