بلوچستان بھر میں امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 19 سال مکمل ہونے پر یوم تکبیر بھرپور انداز میں منایا گیا

اتوار 28 مئی 2017 20:13

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 19 سال مکمل ہونے پر یوم تکبیر ملی جذبے کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اتوار کو یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ ن نے زیر اہتمام صوبے میں خصوصی تقاریب سیمینارز اور کانفرنسوں کا اہتمام کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے علاوہ زندگی کے تمام طبقات تعلقات رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کرکے وزیراعظم محمد نوازشریف کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے تمام تر دبائو اور دھمکیوں کو مسترد کرکے پاکستان کو ایٹمی ملک بناکر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے جو پاکستان سمیت مسلم دنیا کے عوام کے لیے اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :