ْ 28 مئی وطن عزیز کے دفاع، استحکام کے لئے یاد رکھا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج

اتوار 28 مئی 2017 20:13

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے کہاہے کہ 28 مئی وطن عزیز کی دفاع استحکام خوشحالی و یکجہتی کے لئے ملک تاریخ میںاہم سنگین میل کے طورپر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

یہ بات انہوںنے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج نے کہا کہ انیس برس قبل 1998 ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے دنیا میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا 28 مئی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو اس عزم کااعادہ کرنا ہوگا کہ مادر وطن کی سالمیت خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کی خلاف جنگ میں ایک صفے پر ہے مضبوط دفاع کے لئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مستحکم بنایاجارہاہے ۔خلیل جارج نے کہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہے اب وزیراعظم نواز شریف ملک کو معاشی طورپر سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کی بدولت اقتصادی طورپر مضبوط بنارہے ہیں انہوں نے کہ یوم تکبیر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے باعث افتخار ہے مسلم لیگ ن نے ملک کو ایٹمی طاقت بناکر ایسا کارنامہ سرانجام دے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔