مئی کا دن عالم اسلام کے تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا، بھارت سمیت دشمن قوتوں کو پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے سوبار سوچنا ہو گا،ڈپٹی میئر کوئٹہ

اتوار 28 مئی 2017 20:13

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس لہڑی نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن عالم اسلام کے تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ بھارت سمیت دشمن قوتوں کو پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے سوبار سوچنا ہو گا۔ وزیراعظم نے پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کے دفاع کومضبوط کر دیا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے اتوا رکو یوم تکبیر کے موقع پر ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون پی رہا ہے ۔ بھارت پاکستان پر حملے سے قبل سو بار سوچے گا آج ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروںمیں یوم تکبیر جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ زندہ قومیں کس طرح اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :