عوام دشمن بجٹ نے غریب عوام پر سکتے کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے،ڈھول کی تھاپ پر ڈھنڈورہ پیٹنے والے بجٹ میں عوام کوریلیف کا راگ الاپ رہے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی ملتان میں پارٹی کے شعبہ خواتین کے وفد سے ملاقات،گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 20:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ نے غریب عوام پر سکتے کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے اور ڈھول کی تھاپ پر ڈھنڈورہ پیٹنے والے بجٹ میں عوام کوریلیف کا راگ الاپ رہے ہیں۔عام انتخابات میں خواتین کو ترجیح دیں گے، اسی لئے ضروری ہے کہ پارٹی خواتین الیکشن کی تیاری شروع کر دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر سے کی گئی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔ جہانگیرترین نے اسحق خاکوانی کو اس موقع پر ہدایت کی کہ وہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کی جلد از جلد تنظیم سازی مکمل کی جائے تاکہ متحرک خواتین کو الیکشن میں لایا جائے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح تحریک انصاف 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی عوام کو چاہیے کہ وہ بار ی باری کی سیاست کرنے والی لوٹ مار کی حامل جماعتوں کا اپنے قیمتی ووٹ سے احتساب کریں تب ہی ملک ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔