پشاور، ،شدید گرمی کے موسم مضان المبارک میںسوئی گیس لوڈ مینجمنٹ پر شدید احتجاج ،ناظم ملک اصغر خلیل

شہری علاقوں میں گیس غائب جس سے خواتین کوسحری او رافطاری کے وقت کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا، پی ٹی آئی

اتوار 28 مئی 2017 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما و نائب ناظم ملک اصغر خلیل نے کہا ہے کہ خالصہII خالد بن ولید کالونی‘مدثر ٹائون میں شدید گرمی کے موسم میں اورخصوصا رمضان المبارک میںسوئی گیس لوڈ مینجمنٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں گیس بالکل غائب ہو گئی ہے‘ گزشتہ کئی دنوں سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں‘ جس سے خواتین کوسحری او رافطاری کے وقت کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ جبکہ عوام مجبوراً لکڑیاں اورفان گیس استعمال کر رہے ہیں‘ انہوںنے کہا ہے کہ فوری طور پرمسئلہ حل نہ ہوا تو ہم پی ٹی آئی کے خالصہIIکے ورکرز ‘ عہدیداروں اور عوام سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے۔