کے پی کے حکومت کی بجلی چوری کی سرپرستی زیادتی ہے ،چاہے جتنے جلوس نکالیں بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے ، خواجہ آصف

اتوار 28 مئی 2017 20:12

کے پی کے حکومت کی بجلی چوری کی سرپرستی زیادتی ہے ،چاہے جتنے جلوس نکالیں ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ خیبر پی کے حکومت کی بجلی چوری کی سرپرستی زیادتی ہے ،چاہے جتنے جلوس نکالیں بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں براہ راست دوبجے تک مارکیٹیں کھلی رکھناکوئی طریقہ نہیں ،تاجروں کوچاہئے کہ دوکانوں کوجلدبندکریں تاکہ بجلی کی بچت کی جاسکے ،بجلی بچت کے اقدامات سے بہترنتائج آسکتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ایک صوبائی جماعت بجلی چوروں کی سربراہی کررہی ہے ،گزشتہ روزگرڈاسٹیشن پرحملے کرنیوالے سارے بجلی چورتھے مگرجہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ہم بجلی نہیں دیں گے چاہئے لوگ کتنے دھرنے یاجلوس نکالیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ بچت رجحان سے بحران پرقابونہیں پایاجاسکتا،آئندہ سال تک ملک سے بجلی کابحران ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا،اورلوڈشیڈنگ ماضی کاحصہ بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :