کراچی: رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کہ وفاقی حکومت ،واپڈا اور کے الیکٹرک دعوے جھوٹے نکلے،ضیاء الحسن فنجار

وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے سحری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے کے الیکٹرک اوراپڈا نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤںنے پہلے روزے کے موقع پرسندھ اورباالخصوص کراچی میںطویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کہ وفاقی حکومت ،واپڈا اور کے الیکٹرک دعوے جھوٹے نکلے ،کے الیکٹرک اوراپڈا نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤںنے پہلے روزے کے موقع پرسندھ اورباالخصوص کراچی میںطویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت،واپڈا اورکے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کہ بلندوبالا دعوے جھوٹے نکلے ہیں ،کے الیکٹرک اوراپڈا نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن فنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے سحری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے حکمران اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ ماہ رمضان میں بھی جھوٹ بولنے لگے ہیں۔کراچی سمیت پورے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ! آپ کے وزیر آپ کو بھی چکمہ دے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک اور سندھ کے دیگر اضلاع میں واپڈا نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔واپڈا اور کے الیکٹرک کو شہر میں من مانیاں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی,کے الیکٹرک شہریوں کی بجلی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا تو دوسرا طریقہ بھی جانتے ہیں ،کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عام لوگ اور تاجربرادری متاثر ہورہے ہیں, شہرقائد کو اندھیروں میں دیکھ کر نیپرا کی خاموشی معنی خیز ہی,وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کنٹرول نہ کیا تو ہمارا دھرنا قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔

جبکہ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ نواز حکومت نے رمضان کے پہلے روز یبھی سندھ والوں کو نہ بخشا،وفاقی وزراہ پانامہ کرپشن کا داغ دھونے میں مصروف شہری بجلی کو ووہائی دے رہی ہے۔ سندھ کے کم و بیش تمام اضلاع نے بجلی کے بغیر سحری کی۔گذشتہ کئی گھنٹوں سے سندھ کے درجنوں دیہات بجلی سے محروم ہیں،وفاقی حکومت کے بجلی کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے،سندھ کے شہری بجلی ہی نہیں گیس سے بھی محروم کر دیے گئے،نواز حکومت مسلسل سندھ کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔پہلی سحری میں ایک بار پھر پورا سندھ تاریکی میں ڈوب جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔