کراچی:رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے،راشد نسیم

یوم باب الاسلام ،یوم بدر سے لیکر مملکت خداداد پاکستان کا رمضان میںقیام بھی اللہ کا انعام ہے، نائب امیر جماعت اسلامی کا اجتماع سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے۔ یوم باب الاسلام ،یوم بدر سے لیکر مملکت خداداد پاکستان کا رمضان میںقیام بھی اللہ کا انعام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد سلمان فارسی اورنگی ٹا?ن میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سامراجی قوتیں امت کو تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کے لئے مسلمانوں کو مسلکوں بلاک سمیت مختلف سازشوں میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس صورتحال میں اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عالم اسلام اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پیشگی صف بندی کرے۔ رمضان شریف کا مہینہ بھی ہمیں جہاں انفرادی عبادات کی ہدایت کرتا ہے وہاں پر اجتماعی طور پر بھی اتحاد و یکجہتی اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :