پاراچنار، کہ رمضان کے دوران دکاندار نرخوں میں اضافے سے اجتناب کریں ورنہ کاروائی کی جائے گی ، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاہد علی خان

اتوار 28 مئی 2017 20:11

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء)کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے تاجروں اوردکانداروں سے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کے نرحوں میں اضافے سے اجتناب کریں ورنہ پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران نرخوں پر فابو پانے کیلئے طلب کئے گئے پاراچنار کے تاجروں اور دکانداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاہد علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دکا ندار نرخوں میں اضافے سے اجتناب کریں اور انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خورد و نوش کیلئے جو نرخنامے دیئے گئے ہیں اس کے مطابق نرخ وصول کریں جو بھی دکان دار خلاف ورزی کرے گآ اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسے گوفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا اور جرمانہ بھی کیا جائے گا شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے سستا بازار قائم کیا جائے گا اور سستے نرحوں میں اس بازار میں خوراکی اشیا دستیاب ہونگے اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ وہ پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر دیئے گئے نرخنامے پر پورا پورا عمل کریں گے اس موقع پر عمائدین نے کہا کہ نرخوں پر کنٹرول پانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔