پی ٹی آئی کے اراکین کا گرڈاسٹیشن پر حملہ غنڈگردی اور سازش ہے،خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ،عابد شیرعلی

تمام تر ذمہ دار صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت ہوگی، یہی لوگ بجلی چوروں کی سرپرستی کرتے ہیں یہ سیاسی لوگ جتنا چاہئے احتجاج کریںانہیں بجلی اس وقت تک نہیں مل گی جب تک وہ بلوں کی ادائیگی نہیں کرینگے نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سربلند کر دیا، 28مئی 1998ملکی تاریخی میں اہم سنگ میل رکھتا ہے ‘پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کبھی کسی پڑوسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا مگر بھارت کی فوجی برتری کسی طور پر قبو ل نہیں کرتا ،یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب ،گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سربلند کر دیا، 28مئی 1998ملکی تاریخی میں اہم سنگ میل رکھتا ہے یوم تکبیر منانے کا بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ روایتی دشمن بھارت کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ وہ پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے ‘بھارت جو شروع دن سے ہی پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اور سولہ دسمبر 1971کو اس نے گھنائونی سازش اور فوجی قوت کے بل بوتے پر مشرقی پاکستان کو الگ کردیا تھا جبکہ بھارت آج باقی ماندہ پاکستان کیخلاف سازشوں کے جال پھیلانے میں لگا ہوا ہے ‘پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کبھی کسی پڑوسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا مگر بھارت کی فوجی برتری کسی طور پر قبو ل نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں یوم تکبیر انتہائی جوشوخروش کے ساتھ منایا گیا ملک بھر میں اٹیمی ملک بنے کی خوشی میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اورمختلف تقربیات ،سیمینارز اور کانفرنسزکا اہتمام کیا گیا آن لائن کے مطابق فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے زیراہتمام ایک بڑی تقریب منعقدہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی تھے اس موقع دیگر مہمانوں میں صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ چوہدری کاشف نواز رندھاواپارلیمانی سیکرٹری برائے ٹورازم میاں طاہرجمیل ، حافظ شفیق کاشف میڈیا کوارڈینیٹر، میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر چوہدری شیراز کاہلوں‘ حاجی خالد صدیقی‘ چیئرمین میاں اقبال شریف تھے۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لی چوہدری عابد شیر علی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت ملکی ترقی کا نان سٹاپ سفر شروع کرچکی ہے ملکی تعمیروترقی و خوشحالی ہی نواز حکومت کا مشن اور اولین ترجیح ہے احتجاجی سیاست کرنیوالے عناصر ملکی ترقی کیساتھ دشمنی نبھا رہے ہیں ترقی کے راستے پر گامزن پاکستان کسی احتجاجی سیاسی کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف کی جانیوالی سازشیں ناکام ہونگی حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

دریں اثناء آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا گرڈاسٹیشن پر حملہ اور غنڈگردی ایک سازش ہے اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور کی تمام تر ذمہ دار صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت ہوگی، کے پی کے ممبران اسمبلی کی اکثریت بل ادا نہیں کرتے اور عوام کو بھی بل دینے کی ترغیب کی بجائے بجلی چوری پر اکسارہے ہیں جوکہ ایک گھنائونا جرم ہے اور یہی لوگ بجلی چوروں کی سرپرستی کرتے ہیں یہ سیاسی لوگ جتنا چاہئے احتجاج کریںانہیں بجلی اس وقت تک نہیں مل گی جب تک وہ بلوں کی ادائیگی نہیں کرینگے ،