ملک میںکرپشن و ناانصافی اور سیاستدانوں کی منافقت ہی بہت بڑا سیاسی خلا ہے‘ذکراللہ مجاہد

انٹرا پارٹی الیکشن سے لاکھوں کروڑں نوجوان کی سوچ اسلامی اور جمہوری بنے گی ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 28 مئی 2017 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میںکرپشن و ناانصافی اور سیاستدانوں کی منافقت ہی بہت بڑا سیاسی خلا ہے۔ جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن سے لاکھوں کروڑوں نوجوانوں کی سوچ اسلامی اور جمہوری بنے گی ،لبرل اور سیکولر پارٹیاں ناکام ہونگی مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل اورجے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک دیگر ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں کامیاب یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن اس بات کی ضمانت ہیں کہ لاکھوں نوجوان جماعت اسلامی صالح قیادت سے مثاثر ہیں اور جماعت اسلامی میں اپنے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات رکھتے ہیں جو ہمارے لیے خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ نظام کی تبدیلی کے سہراب ہیں ۔حکومتی دعوئوں کے باوجود امن و امان ، تعلیم و صحت ، توانائی بحران برقرار ہے ۔ جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن سے نہ صرف جماعت اسلامی مضبوط ہو گی بلکہ جمہوریت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ لاہور کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نوجوان قیادت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس بخوبی ہے اب وہ شہر کے تمام یونین کونسل ویوسی کی سطح پر نوجوانوں میں جماعت اسلامی کے ایجنڈے پر آگاہی مہم کا آغاز کریں جس میں عوامی سطح پر جماعت اسلامی کے فلاحی اور دینی کاموں کے علاوہ سیاسی سرگرمیوں بھی سامنے آنے چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمت خلق کی سیاست ہے۔ ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں سے جماعت اسلامی سب منفراد دینی واصلاحی ، جمہوری و سیاسی جماعت ہے جس پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔