شیخوپورہ، گھریلو ناچاقی پر خاتون سمیت چار افراد کی خود کشی کی کوشش،3 ہلاک

اتوار 28 مئی 2017 19:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) گردونواح میں گھریلوں ناچاقیوں کی بناء پر خاتون سمیت چار افراد کی خود کشی جن میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک کی حالت خطرئے میں بیان کی جاتی ہے ،خودکشی کے دوواقعات تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ تارانوالہ بازار کے رہایشی جمشید نامی نوجوان نے گھریلوں ناچاقی کی بناء پرگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،اسی تھانہ کے علاقہ حدوکے میں اکرم نامی نوجوان نے گھریلوں ناچاقی کی بناء پر زیریلی گولیاں کھالیں جسکو تشویشناک حالت میں لاہور کے میوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں پر اسکی حالت بھی خطرئے میں بیان کی جاتی ہے ،تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ امرکوٹ میں 22سالہ نوجوان قمرعباس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،صدر فاروق آباد کے علاقہ باہڑ گائوں میں 28سالہ صوبیہ بی بی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی پولیس نے تمام تینوں لاشوں کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :