شیخوپورہ، تھانہ صفدر آبادی کی حدود میںمبینہ پولیس مقابلہ ،3اشتہاری ہلاک ،تین فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 28 مئی 2017 19:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) تھانہ صفدر آبادی کی حدود گوبند گڑھ پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 3اشتہاری ملزمان ہلاک ،تین فرار ہونے میں کامیاب ،ہلاک ہونے والے اشتہاری ملزمان میں سات بہنوں کے اکلوتے بھائی فیضان کے ملزمان بھی شامل تھے ،بتایا گیا ہے کہ صفدر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ گوبند گڑھ پل کے قریب مسلح افراد کی مشکوک حرکات وسکنات پائی جارہی ہیں جسکے بعد پولیس پارٹی نے مذکورہ علاقہ کا گھیرائو کرنا چاہاتو چھ کے قریب مسلح ملزمان اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے حق بجانب جانتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کردی جسکے بعد 3ملزمان مردہ حالت میں پائے گئے مارئے جانیو الے تینوں اشتہاری ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت آصف ،جاوید اور ثقلین کے نام سے ہوئی ہے پولیس ترجمان کے مطابق مارئے جانے والے مذکورہ ملزمان نے چند روز قبل محنت کش جمیل احمد رحمانی کی سات بیٹیوں کے اکلوتے 7سالہ بھائی فیضان کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا ،پولیس کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے ابھی تک قرب وجوار کی ناکہ بندی جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں منتقل کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :