لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ‘ چار زخمی

اتوار 28 مئی 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی‘پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بابلیانہ پھاٹک رائیونڈ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں ٹکر ہوگئی حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈائیور ظفراقبال اور مسافر فرمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے رکشہ پر سوار دو خواتین سمیت چار افراد کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیاپولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :