ملک کو جھوٹ ‘کر پشن اور بد عنوانی کی سیاست سے نجات دلانا ہوگی ‘چوہدری محمدسرور

لوڈشیڈ نگ ‘غر بت اور مہنگائی کے اندھیرے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ‘غر یب کے پاس اب خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں ‘‘ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ‘ غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی‘گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک کو جھوٹ ‘کر پشن اور بد عنوانی کی سیاست سے نجات دلانا ہوگی ‘لوڈشیڈ نگ ‘غر بت اور مہنگائی کے اندھیرے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ‘غر یب کے پاس اب خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں ‘‘ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ‘ غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پارٹی دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میںسابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں دن بدن مسائل میں ہونیوالے اضافہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں،رہی سہی کسرغر بت ‘مہنگائی اوربے روزگاری نے نکال لی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے ڈنگ ٹپاپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ‘غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی اور غر یب کے پاس اب خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائے۔

متعلقہ عنوان :