وزیر اعلی کی رمضان المبارک میں خصوصاً افطار کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے :وزیر اعلی

اتوار 28 مئی 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹریفک پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی جاری رکھنے کے لئے موثر ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور رمضان المبارک میں خصوصاً افطار کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑی- انہوںنے کہا کہ افطار کے اوقات میں کہیں بھی ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :