وفاقی بجٹ عوام دوست اور ملکی ترقی بجٹ ہے، مسلم لیگ ن ہی ملک میں حقیقی انقلاب لائے گی، حاجی محمد خان لہڑی

اتوار 28 مئی 2017 19:00

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صوبائی مشیر معدیانت ومعدنی ترقی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست اور ملکی ترقی بجٹ ہے مسلم لیگ ن ہی ملک میں حقیقی انقلاب لاکر پاکستان کو دینا کی بہتری معاشی منڈی بنارہی ہے ملک سے مہنگاہی اور بیرزگاری کا خاتم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ بلوچستان کا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک میں ترقی کی ضامن جماعت ہے اور ملک میں جدید ترقی کی بنیاد مسلم لیگ ن نے ہی رکھی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور ان ترقیاقی منصوبوں سے صوبے کے عوام کی احساس محرومی کے خاتم کے ساتھ ساتھ عوام ترقی وخوشحالی سے مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں بھی عوامی فلاح وبہبود کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ پر کام جاری ہے ان کی تکمیل سے نصیرآباد کے عوام ترقی کے ثمرات سے مستفیلا ہوسگیں گے انہوں نے وفاقی بجٹ کی تحریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہترین اوع عوام دوست بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں اور انشاء اللہ بلوچستان کا بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :