روزاول سے کہہ رہے ہیں امیر مقام کا پختون عوام سے کوئی تعلق نہیں،شاہ فرمان

امیر مقام کو پختون عوام کی مشکلات کا خیال ہے نہ انکے حل میں دلچسپی ہے،،امیر مقام پختون عوام پر بجلی چوری کا الزام لگانے والوں کیساتھ کھڑے ہیں امیر مقام کی جہالت اور لاعلمی کا یہ عالم ہے کہ انہیں صوبے میں لگنے والے 356 مائیکروہائیڈل پراجیکٹ دکھائی نہیں دیتے،ترجمان خیبرپختونخواحکومت

اتوار 28 مئی 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے کہا ہے کہ روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ امیر مقام کا پختون عوام سے کوئی تعلق نہیں،امیر مقام کو پختون عوام کی مشکلات کا خیال ہے نہ انکے حل میں دلچسپی ہے،،امیر مقام پختون عوام پر بجلی چوری کا الزام لگانے والوں کیساتھ کھڑے ہیںامیر مقام کی پریس کانفرنس پر ترجمان صوبائی حکومت شاہ فرمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امیر مقام پہلے کبھی پختونوں کے ساتھ کھڑے ہوئے نہ آئندہ ہوں گے، امیر مقام پختون عوام پر بجلی چوری کا الزام لگانے والوں کیساتھ کھڑے ہیں، امیر مقام کو پختونوں کا احساس ہوتا تو وفاقی حکومت سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے، انکاکہنا تھا کہ امیر مقام کی جہالت اور لاعلمی کا یہ عالم ہے کہ انہیں صوبے میں لگنے والے 356 مائیکروہائیڈل پراجیکٹ دکھائی نہیں دیتے، ان 356 میں سے 180 مائیکرو ہائیڈل منصوبے پختونخوا کے عوام کو مفت بجلی فراہم کررہے ہیں، شاہ فرمان نے مزید کہا کہ پختونخوا پہلے ہی اپنے ضرورت سے کہیں زیادہ بجلی بناتا ہے مگر وفاقی حکومت ظلم سے باز نہیں آتی، اسی طرح صوبائی پولیس کی جانب سے جنگ سے متاثرہ صوبے میں مثالی امن کی بحالی بھی امیر مقام کو نظر نہیں آتی، خود امیر مقام کے گاؤں اور اسکے نواح کو امن کا گہوارہ بنایا گیا ہے، دولت اور مفادات کی یہ کیسی پوجا ہے کہ امیر مقام کو حقائق دکھائی نہیں دیتے، انکاکہنا تھا کہ پختون عوام امیر مقام کو انکے حقیقی آقاؤں کیساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، پختونخوا میں "شریفوں" کی "بدمعاشیوں" کو کندھا فراہم کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :