موصل میں داعش کے خودکش حملوں میں تسلسل کی وجہ سے فوج کی پیش قدمی انتہائی سست پڑ گئی

اتوار 28 مئی 2017 18:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) عراق کے شہر موصل میں داعش کے خودکش حملوں میں تسلسل کی وجہ سے فوج کی پیش قدمی انتہائی سست پڑ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے دوافسروں نے بتایا ہے کہ مغربی موصل کے قدیمی علاقے میں میں پیش قدمی کرتی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ان فوجی اہلکاروں نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ فوج بہت سست روی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اسے چھتوں پر بیٹھے ماہر نشانچیوں، کار بم حملوں اور خودکش حملہ آوروں کا تسلسل کے ساتھ سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فوج انتہائی محتاط انداز میں ایک ایک قدم اٹھا رہی ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی فوج نے کل ہفتہ 27 مئی کو نئی حکمتِ عملی کے ساتھ موصل کے قدیمی حصے پر سہ رخی چڑھائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :