افغانستان ، ٹریفک حادثے میںبچوں اور خواتین سمیت 13افراد ہلاک،2زخمی

اتوار 28 مئی 2017 18:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) افغانستان میں ٹریفک حادثے میںبچوں اور خواتین سمیت 13افراد ہلاک اور2زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پروان میں ایک ٹریفک حادثے میں 13افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر محمد آسیم نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ضلع سالنگ میں دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوگئے ۔واقعے کے بعد عوام علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔ہر سال خراب سڑکوں کی حالت اور ڈائیوروں کی لاپروائی کے باعث افغانستان میں سڑکوں کے حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :