ڈینگی اور زیکا بخار میں کافی حد تک مماثلت ہو تی ہے ۔ڈاکٹر فرحان عیسی

اتوار 28 مئی 2017 18:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ ڈینگی اور زیکا بخار میں کافی حد تک مماثلت ہو تی ہے مچھر کے کاٹنے کے تین سے سات دنوں میں اس کے آثرات ظاہر ہو تے ہیں ۔ اس سے متاثر مریض پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے اور آرام کریں ۔ درد کی ادویات استعمال نہ کرے فزیشن اور فارماسٹ سے رابطہ کریںان خیلاتات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اشفا ق ممیوریل برانچ کے جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر میں چکن گنیا و ڈینگی وائرس پر سیمنار اور اوسیو پروسس اور شوگر کا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصو د احمد ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان عیسی ، ظفر اقبال اور عبدالستار بھٹوکے ہمراہ کیمپ کا دوراہ کیا، ان کے ہمراہ اشفاق ممیوریل برانچ کے ایڈمنسٹریٹر شاہد خان، فلک ناز ، سید تنو یر قادری ، آمنہ انصاری ، سید تسلیم مختیار ، محسن احمد ، سید عارف صدیقی ، علی رضا دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عالیہ عباس نے چکن گنیا ایک وائرل بیماری ہے جو محصو ص مچھر ایڈیز ایجسیٹی اور ایلسو یکٹس کے کاٹنے سے لاحق ہوتی ہے جس کا علاج کوئی بھی خاص اینٹی وائرل ڈرک اور ویکسین موجود نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ چکن گونیا کی علامات میں تیز بخار ، سر درد ، جوڑوں کی سوزش اور شدید درد ، جلد پر لال دھبے پڑنا ، الٹی آنا ، پھٹوں میں درد وغیرہ شامل ہے ۔

۔ مقصو د احمد نے کہا کمیونٹی کے ذریعہ عوامی شعو ر اجاگر کیا جائے تاکہ چکن گنیا کا مچھر دن کے اوقات میں کاٹتا ہے ۔ چانچہ متاثر ہ فرد کو کاٹنے کے بعد مچھر کسی دوسرے کو کاٹنے گا تو مرض اس میں منتقل ہو جائے گا اس سے ریکوری کا انحصار مریض کی قو ت مداحفت پر ہے انہوں نے کہا کہ اچھی صحت اور جسمانی تندرستی ہمیشہ کمانڈوز کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پو ر آپریشن کرنے میں مدد گار ثابت ہو تی انہوں نے ہیڈ کوارٹر میںسیمنار اور میڈکل کیمپ کے انعقا د پر ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈاکٹر ثمر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر وں اور دفاتر کو مچھروں سے محفوظ رکھیں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگائیں پوری آستینوں والے کپڑے پہنے اور سوتے وقت مچھر دانیوں کا استعمال کریں گھر کے اندر برتنوں میں ایک ہفتے سے زیادہ پانی جمع نہ رکھیں بلکہ ہر ہفتے برتن خالی کرکے خشک کرے اور پھر دوبارہ بھرلیں چھتوں کی ٹینکوں کوکھلا نہ چھوڑیں چھتوں کی ٹینکوں سے گرنے والے پانی کو مستقل جمع نہ ہونے دیں بلکہ اس خشک کر دیں گھروں اور گھر کے باہر کسی بھی صو ر ت میں پانی جمع نہ ہونے دیں ۔

عبدالستار بھٹو نے کہا کہ اپنے گھر او ر محلہ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیاریوں اور پودوں کے گملوں میں ہر وقت پانی جمع نہ ہونے دیں بلکہ ان کو ایک دن چھوڑ کر پھر صبح کے وقت پانی دیں ۔ ظفر اقبال نے کہا ڈینگی بخار اب طبی نہیںسماجی مسئلہ بھی بن چکا ہے ہر معاملہ کو حکومتی اور انتظامیہ اداروں پر منسلک کرنے کے بجائے سماجی تنظیموں کو بھی اپنا کر دار ادا کرنے چاہئے ۔

انہوں نے کہا صاف ستھرا ماحول سے بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ شاہد خان نے کہا چکن گھنیا وائرس کی علامت ڈینگی وائرس جیسی ہیں ۔ چنانچہ اس کی صحیح تشحیض آسان نہیں ہیں اس سے احتیا ط طو ر پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور جسم پر مچھر دور رکنے والا محلوم لگایا جائے ۔ آخر میں ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی جانب سے ڈاکٹر ز اور دیگر کو شیلڈز پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :