عوام کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ، میر عبدالکریم نوشیروانی

اتوار 28 مئی 2017 18:21

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہتا ہوں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی توطازئی کے کلی روزی زی میں سولر واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح اور بی بی آزادگز میں زیر تکمیل سولر واٹر سپلائی اسکیم کے کام کے معائنہ کے موقع پر لوگون سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر الہی بخش عیسیٰ زئی ،عبدالستار عیسیٰ زئی،نعمت اللہ عیسیٰ زئی،مولا بخش محمد حسنی،عبدالستار محمد حسنی،شوکت ایجباڑی ودیگر موجود تھے میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی ہمیشہ عوام کے دکھ درد غمی خوشی میں ساتھ رہتے ہیں اور لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خاران سٹی سمیت تمام دیہی علاقوں میں ابنوشی اسکیمات کے جال بچھا رہے ہیںعلاقے میںبڑی تعداد میں ابنوشی اسکیمات ہم نے اپنی جیب سے دیئے ہیں ہم لوگوں کی خدمت کرکے سکون حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لیئے جائیدار اور بینک بیلنس نہیں بنایا بلکہ ہمارا سرمایا اور بینک بیلنس عوام ہے انہی عوامی خدمات کی وجہ سے ہم خاران مسلسل چھ مرتبہ بطور عوامی نمائندہ منتخب ہوئے ہیں ہمارا عوام سے خدمت اور علاقے سے خونی رشتہ ہے انہوں نے کہا کہ خاران میں تعلیم صحت ،بجلی،ابنوشی اسکیمات اور سٹرکوں کی تعمیر کے حوالے سے ہمارے اجتماعی کام جاری ہیں ان کی تکمیل سے علاقے میں مزید ترقی و خوشحالی آئیگی۔