ٹریفک پولیس رمضان المبارک میں پلان تیار کرنے میں ناکام ہوگئی

افطاری سے پہلے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 28 مئی 2017 18:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ٹریفک پولیس رمضان المبارک میں پلان تیار کرنے میں ناکام ہوگئی افطاری سے پہلے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پہلا رمضان المبارک ہونے کی وجہ سے روزہ داروں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں خریدار ی کی اور ٹریفک کا نظام صحیح نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں پہنس کر رہ گئے اور کئی روزہ داروں نے افطاری سڑکوں پر کھولی افطاری سے پہلے اور افطاری کے بعد بھی کوئی ٹریفک کا اہلکار نظر نہیں آیا کئی جگہوں پر اپنی مدد آپ کے تحت روزہ داروں نے ٹریفک کو بحال کیونکہ لیاقت بازار ،پرنس روڈ ،سورج گنج ،سیٹلائٹ ٹاون ،شہباز ٹاون سمیت دیگر علاقوںمیں ٹریفک کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا اور روزہ دار کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ رمضان المبارک سے پہلے ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کا باقاعدہ ایک پلان جاری کیا تھا مگر پہلے روزہ میں ہی کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طورپر ناکام ہوگیا اور سیکورٹی اہلکار بھی کئی علاقوں میں نظر نہیں آرہی تھی خاص طورپر وہ حساس علاقے جن میں سے دوچینی میاں بیوی اور ایک تاجر کو چند روز پہلے اغواء کیا تھا جن کے بارے میں ابھی تک نہ کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے اور نہ ہی پولیس اور نہ ہی سیکورٹی اہلکار ان کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوسکے ہیں صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے چند روز قبل وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ صوبے میں امن وامان کافی حد تک کامیاب ہوگیا ہے اور جو لوگ لاپتہ ہے ان کو بازیاب کرالیا جائے گا ۔