ٹھٹھہ سے کراچی تک نے ازسرنو تعمیر کے کام میں سست روی کے سبب آئے روز قومی شاہرہ بلاک ہونا معمول بن گیا

کئی کئی گھنٹے روڈ بلاک ہونے کی صورت میں مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا آدھے گھنٹے کا راستہ روڈ کی تعمیرکے باعث ایک سے ڈیرھ گھنٹے میں تحہ ہونے لگا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی

اتوار 28 مئی 2017 18:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ٹھٹھہ سے کراچی تک نے ازسرنو تعمیر کے کام میں سست روی کے سبب آئے روز قومی شاہرہ بلاک ہونا معمول بن گیا، کئی کئی گھنٹے روڈ بلاک ہونے کی صورت میں مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، آدھے گھنٹے کا راستہ روڈ کی تعمیرکے باعث ایک سے ڈیرھ گھنٹے میں تحہ ہونے لگا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی، اس سلسلے میں ٹھٹھہ ضلع میں ٹھٹھہ سے کراچی روڈ کے نے سرے سے تعمیر کے سستی سے کام چلنے کے باعث قومی شاہراہ کء کء گھنٹے بلاک رہنے لگی ،مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تعمیر کے کام کو مختلف ٹھیکیداروں میں تقسیم کرنے کے بعد روڈ پر گاڑیوں کا دھول مٹی کے باعث حادثات معمول بن گے، جبکے دوسری جانب ذرایع کے مطابق ضلعی انٹظامیہ کی جانب سے اس روڈ پر ٹریفک پولیس کو صرف لوڈنگ گاڑیوں سے بتھہ لینے کے لے کھڑا کیا گیا ہے ،یادرہے کے گذشتہ ایک سال سے بھی اوپر کا عرصہ گزرنے کے باوجود روڈ کی ایک سایڈ کا کام بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے،اس سلسلے میں ٹھٹھہ ضلع کے سیاسی،سماجی مذہبی رہنماہوں نے وزیرِ اعلی سندھ سے اس روڈ کی تعمیرکی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کے یہ واحد روڈ ہے جو بدین ،سجاول اور ٹھٹھہ کو کراچی سے ملاتا ہے جس کے کام میں سستی کے سبب ان اضلاع کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :