سجاول شہر میں مہنگائی، فروٹ، سبزی اور روز انہ کی استعمال کی اشیا ڈبل داموں فروخت ہونا شروع ہوگئیں

اتوار 28 مئی 2017 18:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی سجاول شہر میں مہنگاء بھر گ، فروٹ، سبزی اور روز انہ کی استعمال کی اشیا ڈبل داموں فروخت ہونا شروع ہوگئیں، ضلعی انتظامیہ کی مکمل نظر اندازی کی وجہ سے بیوپاری جان بھوج کر ریٹ ڈبل کردیتے ہیں،شہری،تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی سجاول کے بیوپاریوں نے روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی اشیا کے ساتھ ساتھ فروٹ اور سبزیوں کے دام ڈبل کردیے ، اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا تھا کے ضلعی انتظامیہ ہر سال ریٹ لسٹ نکالنے کے بعد بھی بیوپاریوں کو چیک نہیں کیا جاتا جس سے بیوپاری اپنے پسند کے ریٹ پر اشیا فروخت کرتے ہیں،شہریوں کا مزید کہنا تھا کے پہلے کے دور میں ڈپٹی کمشنرز رمضان کے دنوں میں شہر کا دورا کرتے تھے اور عوام کی شکایتوں پر عمل کرتے ہوے مختص ریٹ لسٹ کے علاوہ ریٹ چلانے والے کے اوپر جرمانہ لگاتے تھے مگر ابھی ڈپٹی کمشنر سجاول اپنے اے سی آفیس سے باہر نکلنے کے لیے تیا ر نہیں ہے، جبکے دوسری جانب سجاول کے بیوپاریوں نے کہا کے ہم تمام اشیا کراچی سے لاتے ہیں آگے ہی ریٹ ڈبل ہوجاتے ہیں تو ہمیں بھی مجبورن ریٹ ڈبل کرنے پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :