سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں 158 اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اتوار 28 مئی 2017 18:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کے ایلیمینٹری اسکول میں انگلش، ریاضی اور سوشالاجی کے سبجیکٹس سے وابستہ 158 اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن عبدالجبار مری سمیت دیگر نے شرکت کی اور اساتذہ کو ایس ای ایف کے زیر نگرانی اسکولوں میں معیاری تعلیم دینے کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اساتذہ کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں جبکہ اساتذہ کی تربیت کا دائرہ وسیع کیا جائے گا تاکہ سندھ کے دو دراز علاقوں میں قائم ان اسکولوں میں داخل بچوں کو دؤر جدید کے مطابق معیاری تعلیم مل سکے اور اس مرتبہ بین الاقوامی ادارے کے ذریعے اساتذہ کو تربیت دی گئی، امید ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم اسکول کے بچوں کو معیاری تعلیم دے کر ان کا مستقبل سنوارنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ای ایف عبدالجبار مری اور دیگر نے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفکٹس بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :