لاڑکانہ شاہی بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

اتوار 28 مئی 2017 18:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) لاڑکانہ شہر کے مرکزی کاروباری مرکز شاہی بازار میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کے دوکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود لاکھوں روپیوں کا کپڑہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اطلاع پر فائر برگیڈ عملے نے پہنچ کر بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ دوکاندار کوکب میمن نے بتایا کہ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث میرے دوکان کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد کے کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اپیل کی کہ میری مالی مدد کرکے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :