Live Updates

رمضان المبارک کی پہلی سحری پر بجلی کا طویل بریک ڈائون،3 پاور اسٹیشن بند، 76 گرڈ اسٹیشن بیٹھ گئے

حیدرآباد سمیت حیسکو ریجن اور سیپکو کے 14 اضلاع تاریکی میں ڈوبے رہے، اتوار کو کئی اضلاع میں دوپہر تک بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی

اتوار 28 مئی 2017 18:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبارک کی پہلی سحری پر بجلی کا طویل بریک ڈائون،3 پاور اسٹیشن بند، 76 گرڈ اسٹیشن بیٹھ گئے ،حیدرآباد سمیت حیسکو ریجن اور سیپکو کے 14 اضلاع تاریکی میں ڈوبے رہے، اتوار کو کئی اضلاع میں دوپہر تک بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی،لاکھوں شھریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت پانی و بجلی کے بعد حیسکو نے بھی سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈںگ ںہ کرنے اعلان کیا تھا۔

مگر رمضان المبارک کی پہلی سحری پر ھی، صوبے کے بیشتر اضلاع اندھیرے میں ڈعب گئے۔اور 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی فراھمی میں تعطل رھا، حیسکو کے ترجمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بجلی بحال کر دی گئی ھے اور باقی علاقوں میں بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

حیسکو ترجمان کے مطابق 500کے وی ٹرانسمیشن لائن جام شورو فنی خرابی کے سبب ٹرپ کر گئی جس کے نتیجے میں جام شورو ،مٹیاری نوری اباد پاور اسٹیشن بند ھو گئے اور76 گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلاء بند ھو گئی۔

بریک ڈاون رات تسرے پہر شروع ھواحیدراباد میں پونے تین بجے کے قریب بجلی کی سپلاء بند ھوء اور اتوار کو صبح 9,30 , بجے کے قریب بحال ھونا شروع ھوء۔ جس سے حیدراباد۔ جام شورو میرپور خاص ٹںڈوالہیار۔ مٹیاری سمیت حیدراباد ڈویژن کے 9 اضلاع اور نواب شاہ سکھر ڈویزن کے سیپکو کے اضلاع بھی متاثر ھویاور درجنوں فیڈرز بند ھو گئے حیدراباد سمیت متاثرہ اضلاع نہ صرف تاریکی میں ڈوبے رھے بلکہ پانی کی قلت کس بحران بھی سنگین ھو گیا گرمی اور حبس کی وجہ سے بھی شھریوںں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا،ضلع بدین سمیت کئی علاقوں میں دوہہر کے بعد تک بھی بجلی بحسل۔

نہیں ھع سکی جب پہلے روزے پر اتوار کو موسم سخت گرم ھے، وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بجلی کے طویل تعطل پر برھمی کا اظیار کیاھے اور کہا ھے کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ اصف نے ملاقات میں سحر اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، ادھر وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری نے حیسکو اور سیپکو کے سربراھوں سے رابطہ قائم کر کے بجلی کے غیر معمولی تعطل کے بارے میں معلومات حاصل کی ھیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :