پاکستان ڈے پر نوجوانوں کیلئے فٹ بال کپ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج فٹ بال گرائونڈ سجاول میں کھیلا گیا

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کی ہدایت پر مہران اسپورٹس اور محکمہ کھیل، حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان ڈے پر نوجوانوں کے لیے فٹ بال کپ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج فٹ بال گرائونڈ سجاول میں کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ میں سجاول فٹ بال، برازیل فٹ بال، ینگ فٹبالرز، ایشین ٹائیگرز، سید نور فٹ بال، جنگشاہی فٹبال، مخدوم فٹ بال مکلی اور اسٹوڈنٹس فٹ بال گھارو نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کا آغازقومی ترانے سے کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی گھارو کے وائس چیئرمین ٹائون کمیٹی میر بابو بہنور، دائود محمد جوکھیو سابقہ صدر فٹ بال ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈویژن،فضل چانڈیو جنرل سیکریٹری نشان حیدر فٹ بال کلب سجاول تھے۔

(جاری ہے)

مہران اسپورٹس کے صدر ریا ض جوکھیو نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کا بہت بڑا کردار ہے۔

پہلے میچ میں برازیل کلب نے سجاول فٹ بال کلب کو3-2سے جیت لیا، سیف اللہ نی6ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو پہلی برتری دلوائی لیکن17ویں منٹ میں نعیم خان نے خوبصورت گول بناکر مقابلہ1-1سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں اسلام الدین نے بالترتیب39ویں منٹ اور46ویں منٹ میں دو گول کر کے کامیابی دلوائی۔ دوسرے میچ میں مخدوم کلب نے اسٹوڈنٹس کلب کو6-3سے شکست دے دی، مقررہ وقت میں مقابلہ2-2سے برابر رہا تاہم ٹائی بریکر پر4-1سے جیت مخدوم کلب کا مقدر بنی۔

تیسرے میچ میں ایشین نے ینگ فٹبالرز کو3-1سے جیت لیا، پہلے دورانیہ میں ایشین ٹائیگرز کے دائود نی15ویں منٹ میں خان علی اور30ویں منٹ میں احمد یار نے دوسرا گول داغ دیا۔ آخری میچ میں جنگ شاہی کلب نے سید نور کلب کو آخری منٹ میں1-0سے شکست دیدی، میچ کی75ویں منٹ میں امام الدین نے گول کرکے کامیابی دلوائی اور اگلے مرحلے میں جگہ دلوائی، پہلے سیمی فائنل میں برازیل کلب نے ایشین ٹائیگرز کو2-1سے فتح اپنے نام کرلی، دوسرے سیمی فائنل میں مخدوم کلب نے جنگ شاہی فٹ بال کلب کو یکطرف ثابت ہوا جس مخدوم کلب میں5-0کی آسان کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میں برازیل فٹ بال اور مخدوم فٹ بال کلب کا مقررہ وقت میں مقابلہ2-2گول سے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی کیکس دیں گئی جس میں برازیل فٹ بال کلب نے مخدوم فٹ بال کلب کو4-3سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سجاول ڈویژن کے صدر محمد تھیم کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر فٹ بال کلب ٹورنامنٹ سجاول ڈسٹرکٹ اسپورٹس کو آرڈینیٹر مہران اسپورٹس کے ریاض احمد، نوید جعفری، فلک علی، عمران ہاشمی، جاوید ہاشمی اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے۔محمد تھیم نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے بلکہ ان کو آگے بڑھنے کے مواقعے ملتے ہیں اور مقابلے کا رجحان پیداہوتاہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کو کھیلوں کے فروغ میں ہر اول دستہ کا کردار اداکرنے پر دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں صوبائی وزیر کھیل کا کھیلوں کے فروغ اولین ترجیح ہے۔ ریاض الدین نے کہا کہ فٹ بال دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے اور ہمارے ملک میں غریب اور متوسط طبقہ اس کھیل کو گہری دلچسپی لیتاہے ، فٹ بال کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

میر بابوپنہور نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا اور وزارت کھیل حکومت سندھ کا شاندار اقدام ہے۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی نے ونر ٹرافی برازیل فٹ بال کے کپتان رن اپ کی ٹرافی مخدوم فٹ بال کے کپتان اور تیسری پوزیشن ایشین ٹائیگرز کو بالترتیب پچاس ہزار پچیس ہزار اور پندرہ پندرہ ہزارروپے نقد دئیے۔

سینئر نائب صدرمہران اسپورٹس نے ریفری حسین علی، رحمن، سلیم خان اور افتخار خان، میچ کمنٹر امین الحق ، وولینٹرکو او رمہمان خصوصی کو شیلڈز پیش کی گئی جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت کھیل حکومت سندھ کی جانب سے سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ مہران اسپورٹس کے نائب صدر نے کہاکہ بہت جلد آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی اور کھیلوں کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :