رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات کا مہینہ ہے یوم بدر سے لیکر رمضان میں قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے، راشد نسیم

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے۔ یوم باب الاسلام ،یوم بدر سے لیکر مملکت خداداد پاکستان کا رمضان میںقیام بھی اللہ کا انعام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد سلمان فارسی اورنگی ٹائون میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سامراجی قوتیں امت کو تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کے لئے مسلمانوں کو مسلکوں بلاک سمیت مختلف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس صورتحال میں اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ عالم اسلام اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پیشگی صف بندی کرے۔ رمضان شریف کا مہینہ بھی ہمیں جہاں انفرادی عبادات کی ہدایت کرتا ہے وہاں پر اجتماعی طور پر بھی اتحاد و یکجہتی اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :