رمضان شریف کی پہلی تراویح اورسحری کے دوران ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے تمام حکومتی دعووں کے جھوٹا ثابت کردیا، جماعت اسلامی

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان شریف کی پہلی تراویح اورسحری کے دوران ہی کراچی سمیت سندھ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے تمام حکومتی دعووں کے جھوٹا ثابت کردیا ہے، سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ کے تمام تردعووں کے باجود روزانہ بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ موجودحکومت نے اپنی انتخابی مہم بھی توانائی بحران کے خاتمے کے نعرے پرچلائی تھی مگرکامیابی کے بعد گذشتہ چارسالہ دورمیں مہنگائی سے لیکربجلی بحران تک کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔وفاقی وزیربجلی خواجہ آصف کا حالیہ بیان کہ:حکومت کارکردگی دکھانے کے لیے پلانٹس پر پلانٹس کا افتتاح کرتی رہی اتراف شکست ہے۔

(جاری ہے)

اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ن لیگ قیادت ملک میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم اٹھانے کی بجائے نمائشی اقدامات کرتی رہی اوروہ بھی کرپشن کمیشن کی بھینٹ چڑہ گئے۔کے الیکٹرک نے کراچی اوحیسکووسیپکونے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔عوام اوربلنگ،لوڈشیڈنگ اوردیگرمظالم کے خلاف سراپااحتجاج بنے ہوئے ہیںمگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی طرفہ تماشہ یہ کہ ان اداروں کا احتساب اورعوام کورلیف دینے کی بجائے سبسڈی دیکرحکومتی سطح پربھتہ کلچرکو فروغ دیا جارہاہے۔صوبائی امیرنے زوردیاکہ حکومت ماہ صیام میں مہنگائی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بے قابو جن کو بوتل میں بند کرنے کے لیے سنجیدہ اورکرپشن فری اقدامات کئے جائیں۔