رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے صرف غریب آدمی کی دست رس سے باہر ہوگئیں، قاری محمد عثمان

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے صرف غریب آدمی کی دست رس سے باہر ہوگئیں۔ شہر میں شدید گرمی کے باوجود پانی کی قلت،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ اویس قرنی پی آئی بی کالونی میں جمعیت کے رہنما قاری سیف الرحمن کے بھائی قاری مجیب الرحمن کی اہلیہ کے انتقال، اور جے یو آئی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری لطیف الرحیم کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور جمعیت علما اسلام کے بزرگ رہنما مولانا حلیم الرحمن کی عیادت کے بعد جماعتی رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع وسطی کے امیر مولانا عبدالرشید نعمانی، اور دیگر موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔جس کی وجہ سے اشیائے صرف عوام کی دسترس سے باہر ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دعووں کے باجود شدید گرمی میں پانی کی قلت، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔

اس تمام تر صورتحال کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حکومت عوام کی داد رسی کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کی وہ فی الفور عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔اور شدید گرمی میں پانی کی قلت، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے اہلیان شہر کو نجات دلائے۔

متعلقہ عنوان :