بلدیہ جنوبی میں بغیر اجازت سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، خرم شیر زمان

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی میں بغیر اجازت سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اوراگربلدیہ جنوبی میں پیپلزپارٹی کے چیئر مین نے کرپشن نہ روکی تو تحریک انصاف ڈی ایم سی ساؤتھ سے علیحدہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے کہا کہ بلدیہ جنوبی میں روڈ کٹنگ کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے اور کرپٹ افسران غیرقانونی روڈ کٹنگ کو نہیں روک رہے اور چالان ادا کئے بغیر کلفٹن میں نجی اداروں کو روڈ کٹنگ کی اجازت دی جارہی ہے اوریوں ضلع کو کروڑوں روپے سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے کلفٹن کا تکنیکی سروے کرایا جائے تاہم بلدیہ جنوبی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی کرپشن وبدعنوانی کی تحقیقات کے لئے نیب کو درخواست جمع کرائیں گے۔