کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ، رکن اسمبلی خرم شیر زمان

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اور اس ادارے نے ملک کے معاشی حب کراچی کو یرغمال بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے کبھی واپڈا تو کبھی گیس کمپنی پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے دوسری جانب صوبائی حکومت اور گورنر سندھ کی کے الیکٹرک انتظامیہ سے خفیہ ملاقاتوں کا خمیازہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے سندھ حکومت کے الیکٹرک پر واضع پالیسی کا اعلان کرے بصورت دیگر کے الیکٹرک کے خلاف آخری معرکہ کراچی کی گلی اور چوراہوں میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :