ماہ مبارک کی روح کو سمجھیں ،برداشت اور تحمل کو اپنا شعار بنائیں ، سینیٹر شاہی سید

اتوار 28 مئی 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صد ر سینیٹر شاہی سید نے ماہ رمضان کی آمد پر کہا ہے کہ رحمتوں و برکتوں کی بارش سے مستفید ہونے کی سعادت حاصل کرنے پر تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماہ مبارک کی روح کو سمجھیں برداشت اور تحمل کو اپنا شعار بنائیں رب کا شکر ادا کریں اور مستحقین کا خاص خیال رکھیں انہوں نے مذید کہا کہ دعاں کی قبولیت کے مہینے میں ملک کی سلامتی اور بھائی چارے فروغ کے لیے خصوصی دعاں کا اہتمام کیا جائے خاص طور پختون دھرتی پر قیام امن کے لیے بھر پور دعائیں کی جائیں ۔