وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے سحری کے ٹائیم لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے، صوبائی وزیر ضیاء حسین لنجار

ن لیگ کے حکمران اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ ماہ رمضان میں بھی جھوٹ بولنے لگے ہیں

اتوار 28 مئی 2017 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) واپڈا اور کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیر قانون سندھ وجیل خانہ جات نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے سحری کے ٹائیم لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے۔ن لیگ کے حکمران اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ ماہ رمضان میں بھی جھوٹ بولنے لگے ہیں۔

اتوار کو اپنے جاری بیان میں صوبائی وزیر قانون وجیل خانہ جات سندھ ضیاء حسین لنجار نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، میاں صاحب آپ کے وزیر آپ کو بھی چکمہ دے گئے۔کراچی میں کے الیکٹرک اور سندھ کے دیگر اضلاع میں واپڈا نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو شہر میں من مانیاں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک شہریوں کی بجلی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا تو کوئی اور راستہ بھی نکالنا جانتے ہیں۔وزیر قانون سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عام لوگ اور تاجربرادری متاثر ہورہے ہیں۔ شہرقائد کو اندھیروں میں دیکھ کر نیپرا کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کنٹرول نہ کیا تو ہمارا دھرنا قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :