2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میںکامیابی حاصل کریں گے،محب اللہ خان

اتوار 28 مئی 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میںکامیابی حاصل کریں گے اور انشاء اللہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے ، عمران خان اور ان کی پوری ٹیم ملک کا وفادار ہے پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے متاثر ہو کر آئے روز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں ، پی کی83 پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے ،حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا گیا ہے اور جہاں پر بھی عوام کو مسئلہ ہے تو ان کو حل کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحتیں بروے کار لارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی کی83 کے یونین کونسل کوزہ بانڈی کے علاقہ نارنج پوڑہ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پی ٹی آئی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد سیاست دان ہے جو کہ عوام کو مشکلات سے نکال سکتا ہے اور آئندہ دوہزار آٹھارہ کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے اور انشاء اللہ عمران ملک کا وزیر اعظم ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے کارکردگی سے عوام کو اطمینان حاصل ہوا ہے اور اس بنیاد پر روز بروز عوام پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدربخت شیر،اکبر حسین ،ظفر اللہ خان ،علی شاہ ،امجد اور دیگر نے خطاب کیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم (ن) کے دو جنرل کونسلرز سمیت درجنوں افراد جن میں باچا زادہ ، رحمت خان ،فضل مالک ،تلاوت خان ، لیاقت علی ،حامد علی ،نادر خان ، حبیب اللہ ، رحیم اللہ ،حمید اللہ ،شاہ جہان،یوسف ،فضل سبحان ،جمشید علی ، عزیز الرحمن ،عبدالجبار ،فرمان ،سجاد ، پروانت خان ، فرمان گل ،سید رحمن ،نورخان گل ، گل زادہ ، نواب زادہ ، حسین زادہ ، خائستہ رحمن ،طوطی رحمن ، ظاہر رحمن ، اقبال رحمن اور دیگر شامل تھے ۔

شمولیتی تقریب کے آخر میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے لائیو سٹاک وفشریز ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان اور دیگر پارٹی رہنماوں نے نئی شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنادی اور ان کو مبارکباد بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :