مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی کوئی پر وا ہ نہیں ، فیصل کریم کنڈی کھوٹے سکے ہیں، احمد خان

اتوار 28 مئی 2017 18:00

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی کوئی پر وا ہ نہیں جمعیت عوامی خدمت جاری رکھے گی فیصل کریم کنڈی کھوٹے سکے ہیں انہوں نے ڈیر ہ کے تر قیاتی فنڈ کو گدہوں کی طر ح نوچ رہے ہیں اور اب ڈیر ہ کے ہم درد بنے بیٹھے ہیں وہ حسین آباد میں 100 کے وی کے نئے ٹرانسفارمر کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے اس موقع پرظفر چغتائی ، سید تنویر عبا س،حاجی محمد اقبال ، حاجی محمد رمضا ن ، مفتی عبدالشکور ، ، قاری عبدالواحد ، جاوید مر وت ، محمد زبیر ، قاری حاجی محمد بھی موجو د تھے ضلعی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے ڈیر ہ کی تر قی جمعیت کے ساتھ منسو ب ہے کوئی دو سری سیا سی جما عت گزشتہ پندر ہ سا ل میں ڈیر ہ کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہ لا سکی جبکہ جمعیت گزشتہ چار سال کے دوران سی پیک ، زرعی یونیورسٹی سوئی گیس کی فراہمی جھوک لدھو مارجنل بند جیسے بڑے منصو بے لا ئی ہے جبکہ چشمہ لفٹ کینال کا افتتا ح بھی جلد ہو رہا ہے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں اور نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر جاری ہے جس کی نگرا نی پاک پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر احسان الٰہی کھوکھر کر رہے ہیں یہ تمام منصو بے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ، اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور ان کے بھائیوں کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ عوام جمعیت کے ہاتھ مضبوط کریں آئندہ الیکشن میں مرکز سمیت تین صو بوں میں ہماری حکومت ہوگی کوئی جماعت دنیاوی یا دینی کاموں میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے پاکستان میں جے یو آ ئی سب سے زیادہ دینی خدمت کرنے والی جماعت ہے اور اس کام کو ہم جاری رکھیں گے ۔